پشاور کے علاقے حیات آباد سے لاکھوں روپے مالیت کے نایاب کتے کی چوری میں خیبر پولیس کا اہلکار ملوث نکلا۔
چوروں نے آن لائن کتا فروخت کرنے کا سوشل میڈیا پر اشتہار دیا،مالک نے اشتہار دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
چوری شدہ کتا خریدنے کےلئے مالک اور چوروں کے درمیان 3لاکھ روپے پرڈیل ہوئی، چوروں کو پشاور موٹر وے انٹرچینج بلاکر گرفتار کرلیا گیا۔
سی سی پی او کے مطابق واقعے میں خیبر پولیس اہلکار ملوث نکلے،چوری شدہ کتا برآمد کرلیا گیا، سی سی پی او پشاور نے چوری میں ملوث خیبر پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا۔
خیبر پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چوری شدہ کتا مالک کے حوالے کردیا گیا۔