انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔
ڈیلرز کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں ڈالرکی مانگ اور قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کے قریب پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 86 پیسے کا ہوگیا۔