پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، انڈیکس ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پی ایس ایکس میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 442 پوائنٹس بڑھکر ایک لاکھ 15 ہزار 536 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ بعد اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 15 ہزار 500 پوائنٹس کی حد سے اوپر بند ہوئی۔
بروکرز کے مطابق ملکی معاشی کارکردگی سے آئی ایم کے مطمئن ہونے کی اطلاعات پر مارکیٹ تیز رہی، ٹیکس وصولی کا ہدف کم کرنے پر آئی ایم ایف کا راضی ہونا مارکیٹ کیلئے اچھی خبر ثابت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق آج مارکیٹ میں 21 ارب روپے مالیت کے 36 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔