چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ ڈٹ کرکریں گے۔ شدت پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا۔
کراچی میں کرئیرپورٹل لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر بڑا حملہ ہوا۔ فورسز نے چابکدستی سے آپریشن کیا۔ بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم دہشتگردی کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے اور کامیاب ہوں گے، سیکیورٹی فورسز کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، ہم سب ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے عوام کی خدمت کرنی ہے، کل سندھ کی اسمبلی کاجلاس ہوا، تمام ممبران نے پانی تقسیم پر واضح موقف لیا۔ آپ کی آواز اسلام آبادپہنچا رہے ہیں، اس معاملے پر کچھ لوگوں کو احساس ہوا اچھی بات ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم مثبت سیاست پر یقین،سیاسی انداز میں مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، چاہتے ہیں پسماندہ علاقہ ترقی کریں اور پانی کی منصفانہ تقسیم ہو، عوام تک ریلیف پہنچانے کیلئے حکومت کاساتھ دیں گے۔