نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے خوشخبری، فاسٹ بولر نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کردیا، جم سیشن کی ویڈیو جاری کردی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کردیا، انہوں نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کردی، جس میں وہ کارڈیو اور اسٹریچنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔
Slowly but surely… Alhamdulillah for everything.
— Naseem Shah (@iNaseemShah) October 28, 2023
My rehab is going well, working with Dr. Imtiaz & his incredible team. I’m looking forward to getting back on the pitch and representing my country.
The road is tough, lonely & endless but with your duas I already feel better,… pic.twitter.com/2TVpT4q2u9
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرا ری ہیب بہت اچھا جارہا ہے، ڈاکٹر امتیاز اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کررہا ہوں اور محنت کررہا ہوں، جلد آپ کو گراؤنڈ میں نظر آؤں گا،
انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کیلئے دوبارہ سے کھیلنے اور کرکٹ میں واپسی کیلئے منتظر ہوں، یہ سفر مشکل، تنہاء اور لامتناہی ہے۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ آپ کی دعاؤں کی بدولت میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور دن بہ دن مضبوط اور فٹ محسوس کررہا ہوں۔