وفاقی وزیر مواصلات نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پرٹائم لائن طلب کرلی۔ کہا جہاں فنڈز میسر ہیں وہاں تاخیر ہر گز برداشت نہیں ہوسکتی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اعلی سطح اجلاس ہوا، عبدالعلیم خان نے کہا رتو ڈیرو سے شکارپور اور جامشورو سہون ہائی وے سمیت اہم منصوبے 30 جون تک مکمل کیے جائیں۔ تاخیر کا خمیازہ حکومت کے بجائے کنٹریکٹرز کو ہو۔ شرائط تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ وفاقی وزیر مواصلات نے صوبہ سندھ میں لینڈ ایکوزیشن پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
اجلاس میں فارن فنڈڈ پراجیکٹس سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بریفنگ دی۔ بتایا کہ وفاقی وزیر کی ہدایات پر عمل سے صرف ایک منصوبے پرساڑھے 13 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
عبدالعلیم خان نے کہا رتو ڈیرو سے شکارپور اور جامشورو، سہون ہائی وے سمیت اہم منصوبے 30 جون تک مکمل کریں۔ این ایچ اے افسران کو ہر حال میں اپنے اہداف پورے کرنا ہوں گے۔ کچھ تو خدا خوفی کریں۔ جہاں فنڈز میسر ہیں وہاں تاخیر ہر گز برداشت نہیں ہو سکتی۔
عبدالعلیم خان نے صوبہ سندھ میں لینڈ ایکوزیشن پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ تمام افسران کیلئے ٹارگٹ مقرر کرتے ہوئے کہا صرف اہل افسر اپنے عہدوں پر رہیں گے۔ این ایچ اے کی سائٹس پر درپیش مشکلات فوری دور کی جائیں ۔ ایسے کنٹریکٹرز بلیک لسٹ کریں گے جو غیر ضروری التوا میں ملوث ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پرٹائم لائن طلب کر لی۔ کہا این ایچ اے منصوبوں میں غیر ملکی کمپنیوں کوبھرپور حصہ لینا چاہیے۔