ماہ رمضان کے دوسرے ہفتےملک میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ دو دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،زندہ برائلرچکن،ٹماٹر اورچینی سمیت بارہ اشیائےضروریہ مہنگی،ٹماٹرکی قیمت بائیس روپے اور چینی کی نو روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کےمطابق تیرہ مارچ کوختم ہونےوالےہفتے کےدوران مہنگائی صفراعشاریہ دو دو فیصد بڑھی، البتہ سالانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح منفی ایک اعشاریہ نو سات فیصد ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ہفتے ٹماٹر بائیس روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے،اوسط قیمت اسی روپے ریکارڈ کی گئی۔
زندہ مرغی اکتیس روپے اضافے کے ساتھ پانچ سو دس روپے کی اوسط قیمت میں فروخت ہوتی رہی۔ چینی کے نرخ روپے بڑھےاور اوسط قیمت ایک سو بہتر روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر چھیالیس روپے تک مہنگا ہوا۔ سلینڈر کی اوسط قیمت تین ہزار دو سو باسٹھ روپے رہی۔
گزشتہ ہفتے کےدوران پندرہ اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ چوبیس کی قیمتوں میں استحکام رہا،پیاز کی قیمت چودہ روپےفی کلوکمی کے ساتھ ستر روپے پر آگئی،آلو پانچ روپے اور لہسن چھتیس روپے فی کلو سستا ہوا۔ دال چنا چھ روپے اور دال ماش دو روپے فی کلو تک سستی ہوئی۔