محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا مکمل کرنیوالے نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پیغام جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق مخیر حضرات زکوٰۃ کی مدمیں قیدیوں کی دیت یاجرمانہ ادا کر سکتے ہیں، قیدیوں کےجرمانےادا کرکےعیدسےقبل انہیں رہائی دلوائی جاسکتی ہے،150قیدی سزامکمل ہونےکےباوجوددیت وجرمانےکی عدم ادائیگی کےباعث قیدہیں،سزا مکمل کرنیوالے ان قیدیوں کی رہائی کیلئے 10کروڑ روپے کی ادائیگی ہونا باقی ہے۔
گزشتہ برس 17 کروڑ روپےکی ادائیگی سے 226 اسیران کی رہائی ممکن بنائی گئی،پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کےاکاؤنٹ میں رقم جمع کروا کرقیدیوں کوعید کےموقع پررہا کروایا جاسکتا ہے،قیدی کی جانب سےجرمانےکی رقم بنک میں جمع کرواکراس کا چالان فارم متعلقہ جیل میں جمع کروائیں۔