فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو وکلا سے بات کرنے کی اجازت مل گئی
محمود خلیل پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیاگیا،تاہم اس کے وکیل کا کہنا تھا کہ خلیل کو جب سے گرفتار کیاگیا ہےوہ ایک بار بھی اس سےبات نہیں کرسکے،صدرٹرمپ نےمحمود خلیل کوقومی سلامتی کیلئےخطرہ قراردیتےہوئے اس کا گرین کارڈ منسوخ کردیا ہے۔
محمکمہ انصاف کے وکیل کا کہنا ہےکہ وہ خلیل کا مقدمہ نیویارک سےنیوجرسی یا لوزیانہ منتقل کرنا چاہتے ہیں،دوسری طرف محمود خلیل کی گرفتاری کیخلاف امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔