عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر3 لاکھ 6ہزار500روپے کا ہوگیا جبکہ گرام 10 سونے کے بھاؤ429 روپے بڑھ کر2لاکھ62 ہزار 774روپے ہوگئے۔
اس سے قبل عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام5ڈالر بڑھ کر2915 ڈالر ر ہے۔