یوم پاکستان کے مناسبت سے تحریک پاکستان کے ہیروز نے اپنے پیغامات میں کہا یہ وہ تاریخی دن ہے جب مسلمانوں نے اپنی الگ شناخت اور آزاد وطن کے حصول کا عزم کیا۔
یہ دن درحقیقت پیغام پاکستان ہےجو ہمیں اپنے بزرگوں کی جدو جہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،جنہوں نے ہمیں ایک ایسا وطن دیا جہاں ہرشہری کو عزت، حقوق اور آزادی حاصل ہے۔
پیغام پاکستان ہمیں تحریک پاکستان کےہیروزکی قربانیوں اورقائداعظم کی رہنمائی کا بھی احساس دلاتا ہے،جنہوں نےہمیں ایک آزاد اورخودمختارملک دیا،پیغام پاکستان کےحوالےسےتحریک پاکستان کےہیروز نےتقسیم ہند کے وقت درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔
بلوچستان سےتعلق رکھنے والے تحریک پاکستان کےمجاہد قاضی فضل الرحمن نے پیغام پاکستان دیتے ہوئے کہا،ہمیں ملازمتیں نہیں ملتی تھیں،مسلمان ہونے کے ناطےہمیں ملازمتوں سےمحروم رکھا جاتا تھا،ہم ہندؤں کے محلوں میں بھی چپڑاس پر یڈ کرتے تھے، قاضی فضل الرحمن
آزادی سے پہلے،کوئٹہ میں ہونے والے قائد اعظم کے جلسوں میں بلوچ اور پٹھان بھی آتے تھے،قائد اعظم مسلمانوں کے لیے ایک مشل راہ تھے،پہلی دفعہ جب میں نے قائدا اعظم کو دیکھا تو یہ میرے لیے بہت بڑا کارنامہ تھا،اگر پاکستان آزاد نہ ہوتا تو ہم لوگ اب بھی ہندوؤں یا غیر مسلموں کے غلام ہوتے۔