سپریم کورٹ نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وکیل ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات میں مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں۔
عدالت نے پنجاب حکومت کی التوا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔ عدالت پنجاب حکومت کی استدعا پررواں اور آئندہ ہفتے مقرر اپیلیں پہلے ہی عید کے بعد مقرر کرنے کا حکم دے چکی ہے۔