امریکا نے سینئر پاکستانی سفارتکار کو نجی دورے کیلئے ملک میں داخلے سے روک دیا، سینئر سفارتکار احسن وگن اس وقت وسط ایشائی ملک میں پاکستان کے سفیر تعینات ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ترکمانستان میں پاکستانی سفیراحسن وگن نجی دورے پرلاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچےتھے، امریکی امیگریشن حکام نے سفارتکار کو امریکا داخلے سے روک دیا، ذرائع کا کہنا ہے احسن وگن پرامریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
ان شکایات کی بنیاد پر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکا گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق سینیئر سفارتکار کو روکنے کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،لیکن وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
امریکا نے سینئر پاکستانی سفارتکار کو ملک میں داخلے سے روک دیا: سفارتی ذرائع
پاکستانی سفارتکار پر امریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بد عنوانی کی شکایات سامنے آئی تھیں:سفارتی ذرائع
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.