وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے دنیا میں پاکستان ذیابیطس میں تیسرے، ہیپاٹائٹس میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پولیو اوراسٹنٹنگ میں شدید ترین متاثرہ ممالک کی صف میں بھی پاکستان شامل ہے ۔
ذیابیطس پراجیکٹ کے پہلےاسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا پاکستان میں صحت کے اشاریے مسلسل تنزلی کا شکار ہیں، جن میں بہتری لانےکیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، وفاقی وزیر نے کہا بجٹ میں صحت کیلئے نمایاں حصہ مختص کرنا ضروری ہوچکا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے سولہ ماہ میں ذیابیطس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کیا گیا، اجلاس میں امراض اور صحت عامہ کے حوالے سے ثانوی ڈیٹا کی تالیف کیلئےٹیم مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔