پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ثانیہ نشتر نے 18 ستمبر 2024 کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو ان کا استعفیٰ منظور کرنے کے لیے باضابطہ خط بھی ارسال کیا تھا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق ان کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد سینیٹ میں ایک نشست خالی ہو گئی ہے، جس پر آئندہ ضمنی انتخاب متوقع ہے۔ ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کی وجوہات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم ان کے سیاسی مستقبل سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔