لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا، جہاں اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مظور کرتے ہوئے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں پرویزالہیٰ کیخلاف مبینہ کرپشن سے متعلق کیس میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کےلیے مقردی گئی، پرویزالہٰی نے ٹرائل کورٹ کاضمانت کا فیصلہ واپس لینے کا اقدام چیلنج کررکھا ہے۔