تحریک انصاف کی کارکردگی سے پارٹی کے اپنے کی عہدے دار اور کارکنان نالاں ہیں۔
تحریک انصاف کے تنظمی عہدے داروں اور کارکنان نے 27 فروری کو پشاور کانفرنس کے نام سے ایک اجلاس بلایا تھا جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اپنے ہی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے اب بھی پشاور اہم مسائل سے دوچار ہے پشاور شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق شہر میں سیورج کا ںظام تباہ ہے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، سیف سیٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا اب تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور کا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہا ہے اجلاس میں یہ بھی خبردار کیا گیا کہ مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔ فوکل پرسن وزیراعلی برائے پشاور میگا پراجیکٹس ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئے ہیں اُس پر عمل درآمد ہوگا۔