امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی کے قومی ذخائر کے قیام کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں کرپٹوکرنسی انڈسٹری کے سرکردہ رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جہاں بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے ذخائر جمع کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دستخط کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ کرپٹو ذخائر کے لیے ٹیکس دہندگان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید اعلان کیا کہ امریکا آج سے یہ اصول اپنائے گا کہ اپنا بٹ کوائن کبھی فروخت نہ کیا جائے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کیا۔
اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔