پاکستان سے بندوق کے پرزے گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے گاڑی میں چھپا کر بندوق کے پرزے برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالے پاکستانی شہری یاسر خان کو مقامی عدالت نے 8 برس قید کی سزا سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق یاسر خان کی گاڑی سے پستول کے 36 بیرل اور 36 ٹاپ سلائیڈز برآمد ہوئے تھے، برطانوی بارڈر فورس نے 1976ء ماڈل ڈاٹسن گاڑی کو 7 جولائی 2024ء کو قبضے میں لیا تھا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری یاسر خان نے برمنگھم کراؤن کورٹ میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔