مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.1 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ریکارڈ توڑ ایرا ٹور سے بہت زیادہ دولت کمائی جس نے امریکی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اب ٹیلر سوئفٹ باقاعدہ طور پر ارب پتی بن گئی ہیں اور وہ ان چند فن کاروں میں شامل ہیں جو اپنی موسیقی اور کارکردگی کی وجہ سے ارب پتی بنے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانوں کے ذریعے 40 کروڑ ڈالرز کمائے جبکہ انہیں 37 کروڑ ڈالرز کی آمدنی شوز کے ٹکٹوں کی فروخت سے ہوئی۔
امریکی گلوکارہ کے 5 گھروں کی مالیت 11 کروڑ ڈالرز ہے جبکہ مختلف اسٹریمنگ سروسز سے انہیں 12 کروڑ ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ ایک شو میں پرفارم کرنے کے لیے 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک معاوضہ لیتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو