لاہور کے علاقہ شالیمار گارڈن میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
لاہور کے علاقے شالیمار گارڈن میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 25 سالہ کنزہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم جاوید کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایک وکیل نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا، ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے تین سالہ بچے کے ہاتھ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بیان دیا تاہم پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔