حکومت کا تھرکول کے مقامی کوئلے کا استعمال بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں 600 میگاواٹ کے لکی پاور پلانٹ کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق دسمبر تک تھرکول سے چھور تک 120کلومیٹر ریلولے لائن بچھائی جائے گی، پہلے مرحلے میں600میگاواٹ کے لکی پاور پلانٹ کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ساہیوال اور بن قاسم پاور پلانٹ کو مقامی مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔
لکی پاور پلانٹ کی ٹیکنالوجی مقامی کوئلے پر ڈیزائن کی گئی ہے، دیگر درآمدی کوئلے کے پاور پلانٹس کی ٹیکنالوجی کو بھی تبدیل کیاجائے گا، تھرکول کے کوئلے کوسیمنٹ اوردیگر صنعتوں کیلئے قابل رسائی بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق درآمدی کے بجائے مقامی کوئلے کے استعمال سے 2 ارب ڈالر کا سالانہ درآمدی بل بھی کم ہوگا۔