پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا ہے،ہنڈریڈ انڈیکس میں 456 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارہفتے کےآخری روز 114000پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی،توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ کم کرنےکی خبرپراسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی متوقع ہے۔
خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کل ڈیڑھ ماہ بعدایک دن میں ڈیڑھ ہزارپوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، ٹیکس وصولی ہدف میں کمی پرآئی ایم ایف کے راضی ہونےکی خبرکا مارکیٹ پر مثبت اثر دیکھا گیا،10 مارچ کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں سرمایہ کاروں کو شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔