مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے رہنما اختیار ولی کو وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے لیے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے اختیار ولی کی تعیناتی کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی کو اعزازی بنیادوں پر کوآرڈینیٹر کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اختیار ولی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی حالات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔