بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کی چھوڑی گئی نشست پر محمد قاسم آزاد حیثیت میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
باپ کی چھوڑی گئی سیٹ پر بیٹا سینیٹر منتخب ہوگیا، اسد قاسم بلوچستان سے جنرل نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے اسد قاسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسد قاسم آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، یہ نشست ان کے والد محمد قاسم رونجھو نے خالی کی تھی۔
بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم نے آئینی ترمیم میں پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ ڈالنے پر استعفیٰ دیا تھا۔