پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 1459 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 713 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 1459 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 713 پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس کے شیئرز میں خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان رہا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آنا بھی معیشت کیلئے اچھی خبر ثابت ہوا۔
ملکی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف جائزہ بھی مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کیلئے اہم ہے، 10 مارچ کو مانیٹری پالیسی کے فیصلے پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی نظریں ہیں۔