کابل ائیر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری تھا۔ دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تعاون کی عکاس ہے۔
ذرائع کے مطابق کابل ائیر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ شریف اللہ کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے ملحقہ علاقے سےگرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کیلئے پاکستانی فورسز نے متعدد مشکل انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
داعش کا سرغنہ محمد شریف اللہ 2021 میں ہونے والے کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔ شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان تعاون کی عکاس ہے۔