وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
پشاورمیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ جمع کروائیں۔دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ شہداء کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوسناک بھی ہیں صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔