چین،کینیڈا،میکسیکو پر امریکی ٹیرف کا نفاذ،امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،ٹیرف کےنفاذ کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا۔
ٹیرف کےنفاذ کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا،نیسڈیک دواعشاریہ چھ فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے،جبکہ ایس اینڈ پی ایک اعشاریہ سات پانچ فیصد گرگئی۔
ڈوجونز کےحصص میں بھی ایک اعشاریہ چارفیصد کمی ریکارڈ کی گئی،امریکی میڈیا کےمطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف میں تبدیلی کے تمام امکانات مسترد کردیئے۔۔
چین،کینیڈا اورمیکسیکو پرامریکی ٹیرف کا 25 فیصد نفاذ آج عائدکردیا گیا،چین سےاشیا کی امریکا درآمد پر اضافی رقوم کا اطلاق بھی آج سے ہوگا۔