پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ 2027ء کوالیفائر میں شرکت کی تصدیق کردی۔ قومی ٹیم پہلا میچ 25 مارچ کو شام کیخلاف کھیلے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ 2027ء کوالیفائرز میں شرکت کی تصدیق کردی۔ پی ایف ایف کے مطابق کوالیفائرز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، پاکستان گروپ ای میں شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساتھ شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں گروپ ای کا حصہ ہیں، پاکستان اپنی کوالیفائنگ مہم کا آغاز 25 مارچ کو شام کے خلاف الاحساء سعودی عرب میں میچ سے کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیفن کانسٹنٹائن شام کیخلاف میچ میں بطور ٹیم ہیڈ کوچ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
پاکستان ٹیم 10 جون کو میانمار، 9 اکتوبر کو افغانستان، 14 اکتوبر کو افغانستان، 18 نومبر کو شام اور 31 مارچ 2026ء کو میانمار کے خلاف میچز کھیلے گی۔