ڈیرہ اسماعیل خان (چہکان فورٹ) میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پرچم کشائی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ ڈیرہ اسماعیل خان میجر جنرل نیک نام محمد بیگ تھے،وفاقی و صوبائی حکومتی افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔
مہمان خصوصی نے وفاقی وصوبائی حکومتی افسران کے نمائندہ جرگے سے بھی خطاب کیا،میجرجنرل نیک نام محمد بیگ نےبعدازاں چہکان فورٹ کے قریب کپیٹن ہارون محسود شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔