امریکی سرد مہری کے بعد برطانیہ نے یوکرین میں جنگ بندی کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کردیا۔
لندن میں یورپی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نےکہا کہ یورپ آج تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے،باتوں کا وقت ختم،ایکشن لینےکاوقت آگیا ہے،برطانوی میڈیا کےمطابق سمٹ میں ایک ماہ کی عارضی جنگ بندی زیر غور آئی۔
اس دوران حتمی پلان بناکرامریکی صدر کو پیش کیا جائے گا،کیئراسٹارمر کےمطابق روس سے بھی بات چیت ہوگی لیکن روسی شرائط پر جنگ بندی قبول نہیں ہوگی۔