یورپی ممالک نے یوکرین کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
لندن میں یوکرین کے مسئلے پر یورپی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد نیوزکانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ تمام یورپی ممالک یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی پر متفق ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ یوکرین کو ایک اعشاریہ 6 ارب پاؤنڈ امداد دے گا ۔امداد فراہم کرنے کا مقصد اسے مضبوط بنانا ہے۔ چاہتے ہیں یورپ اور امریکا مل کر کام کریں۔
برطانوی وزیراعظم کیئئر اسٹارمر نے کہا امن معاہدے کے تحت یوکرین کی دفاعی صلاحیت بڑھائیں گے ۔ تمام یورپی ممالک یوکرین کو فوج امداد کی فراہمی پر متفق ہیں۔ دفاعی مدد سے یوکرین کے انفراسٹرکچر کی حفاظت میں مدد ملے گی۔
اجلاس کے دوران یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا امریکہ جان لے ہم جمہوریت کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ یوکرین میں امن پورے برِاعظم کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
اجلاس میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ۔فرانسیسی صدر سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔اطالوی وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کیئراسٹارمر اور یوکرین کے صدر زیلنسکی سے الگ الگ ملاقات کیں۔