مصر کے وزیر خارجہ بدر عبداللطی نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری وزیر خارجہ بدر عبداللطی نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے توقع ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ مشکل ہوگا لیکن وہ پرامید ہیں کہ یہ معاہدہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
بدر عبداللطی نے شامی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی اور اسے مسترد کر دیا۔