لاہورپولیس نےسربراہ پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کو عوامی مقامات پرنقل و حرکت کیلئے جیمر وہیکلز فراہم کردیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سپیشل برانچ کے مراسلے پر سابق وزیراعظم شہباز شریف اورمریم نواز کے ساتھ جیمرز والئی گاڑیاں چلیں گی پولیس کے مطابق دونوں سیاسی شخصیات کی رہائش گاہوں پر بھی ڈیمانڈ کے مطابق نفری تعینات کردی گئی ہے۔
مریم نوازاورسابق وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی مقامات پر نقل و حرکت کے لیے سپیشل برانچ کی جانب سے سکیورٹی برانچ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا ڈی آئی جی سکیورٹی نے دونوں شخصیات کے لیے جیمر وہیکلز فراہم کردیں سکیورٹی سکواڈ کی چار گاڑیاں بھی مریم نواز اور شہباز شریف کی موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی ۔