اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پر ووٹنگ کا رزلٹ روکنے کے معاملے پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔ خط میں بل پر ووٹنگ کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرشبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط میں ووٹنگ کا رزلٹ روکنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ سینیٹ کے گزشتہ اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے اسٹیٹ بینک سے متعلق نجی بل پیش کیا۔
اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پر خیبرپختوانخوا اور بلوچستان کے تمام حکومتی واپوزیشن سینیٹرز نے ووٹ کیا ۔اکثریتی اراکین نے ووٹ دیا ۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے حکومت کی شکست کے باعث رزلٹ جاری نہیں کیا۔ ایسے اقدامات سے عوام کا قانون سازی کے عمل سے اعتماد اٹھ جائےگا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹ کے وقاراور عوامی اعتبار کوبرقراررکھنے کیلئے معاملے کانوٹس لیں۔