آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو شاباش دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم، مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں پرعزم ہے۔