چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے ملک گیر ہڑتال کی تردید کردی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالسمیع خان نے کہا کہ 4 مارچ کو پیٹرول پمپس بندکرنے اور ہڑتال سے ہماراتعلق نہیں۔ رمضان میں کسی قسم کی کوئی ہڑتال نہیں کررہے۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم نے4 مارچ کو کسی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا، پیٹرولیم ڈیلرزکی ملک گیر اورنمائندہ تنظیم پی پی ڈی اے ہم ہیں۔
عبد السمیع خان نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی سے اختلاف برقرار ہے، ڈی ریگولیشن پر ہم وزارت پیٹرولیم سےآخرتک لڑیں گے۔