ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زاید آل نہیان آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں معیشت اورسرمایہ کاری سمیت مخلتف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق خالدبن محمد بن زاید آل نہیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔۔ ابوظہبی کے وزرا۔ اعلیٰ حکام کےعلاوہ ممتاز کاروباری شخصیات بھی ہوں گی۔۔ دورے کے دوران ولی عہد پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اقتصادی اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات ہوگی،دورے کے دوران پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان کئی معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئےجائیں گے۔