سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس داخل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو 10 دن کی مہلت دیدی۔
سپریم کورٹ میں نو مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کی اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹس داخل کرنے کیلئے دس دن کی مہلت دے دی ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیسز کی سماعت کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ نو مئی کے تمام کیسز مارچ کے دوسرے ہفتے میں مقرر کئے جائیں ۔ بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرنے کا کیس بغیر کارروائی مارچ کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا۔