آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے چھ سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات،پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 27 فروری 2019ء کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کا ایک پرعزم ردعمل تھا۔
اس دن مسلح افواج نےاپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیاگیا، قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں، مسلح افواج قوم کو کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، مسلح افواج نے پاکستانی عوام کی جانب سے کئے گئے اعتماد کو برقرار رکھا، غیر متزلزل عزم کے ساتھ مسلح افواج ملکی استحکام اور مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔