قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی میں مصطفیٰ عامر کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے معاملے پر آئی جی سندھ کو جمعہ کے روز طلب کر لیا۔
کمیٹی نے آئی جی سندھ کو متعلقہ حکام کے ہمراہ قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے متعلقہ حکام پیش ہوکر ارمغان کی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔