کراچی میں منشیات کے گھناؤنے کاروبار کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن نے بتایا کہ کراچی میں تین سے چار منظم گینگز ویڈ کے دھندے میں ملوث ہیں جن میں بڑے بڑے لوگ بھی شامل ہیں۔
شعیب میمن کے مطابق منشیات امریکا کے شہر کیلیفورنیا سے نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے پہلے اسلام آباد لائی جاتی ہے اور پھر وہاں سے کراچی تک پہنچائی جاتی ہے۔
شعیب میمن نے انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں دو نجی کوریئر کمپنیوں کا اہم کردار ہے جن کے ذریعے منشیات شہر میں سمگل کی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ویڈ کی سب سے بڑی مارکیٹ کلفٹن اور ڈیفنس کے پوش علاقوں میں موجود ہے جہاں اس کی کھپت سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منشیات کے اس کاروبار میں 200 سے 300 فیصد تک منافع کمایا جاتا ہے جو اس دھندے کو مزید پھلنے پھولنے کا سبب بن رہا ہے۔