بھارت کا طیارہ گرانے والے قومی ہیرو ایئرکموڈور نعمان علی خان نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ذمہ داری کو بہترین انداز میں سرانجام دیا اور طے کر لیا تھا ایسا جواب دیا جائے گا کہ بھارت ہمیشہ یاد رکھے ۔
سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایئرکموڈور نعمان علی خان نے کہا کہ 26 فروری 2019 کو دشمن نے جو حرکت کی اس کا جواب نہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا ۔
ایئرکموڈور نعمان علی خان نے بتایا کہ ہمارا حملہ بہت نپا تلا تھا اور کوشش تھی شہری ہلاکتیں نہ ہوں ، جب اُن کے طیارے سامنے آئے تو شوٹ کرنے کے سوا چارہ نہیں تھا ۔
نعمان علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حملے سے بھارتی گھبرا گئے اور انہوں نے بغیر تیاری اور منصوبہ بندی کے جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی مگر اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا دیا۔