وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ازبکستان کے ساتھ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
تاشقند میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ازبکستان سے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور تجارتی حجم 400 ملین سے 2 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ٹرانزٹ ٹرین پر ہے اور اس پر تیزی سے کام کر رہے ہیں جبکہ سڑکوں کے ذریعے رابطے بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔