پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں خامیوں کی نشاندہی کردی۔
سماء کے پروگرام ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی مسائل ہیں اور دنیا اس کی کور ڈرائیو کی دیوانی تھی لیکن اب ویسی کور ڈرائیور نہیں لگ رہی۔
محمد یوسف نے بابر اعظم کے بیٹنگ کیلئے کھڑے ہونے کے انداز کو غلط قرار دیا اور ان مسائل سے چھٹکارے کیلئے ٹپس بھی دیں۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈر 16 اور 17 لیول پر مینٹور لائے جائیں، ٹیم میں آکر سیکھا نہیں جاتا بلکہ یہاں پرفارم کرنا ہوتا ہے۔