وکیل رہنما احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوگئے۔
احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب ہوگئے، احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کرینگے۔
پاکستان بارکونسل کے اجلاس میں ووٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی، چار ممبران نے مخالفت کی، ایک ممبر نے رائے نہیں دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بار کے ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔