ایس آئی ایف سی کے تعاون سےحکومتی سطح پرصنعتی شعبےمیں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔
خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے ذریعےصنعتی شعبےمیں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا،پاکستان کا صنعتی شعبہ نوجوان، ہنر مند اور سستی لیبر فورس کی وجہ سے خطے میں مسابقتی حیثیت کا حامل ہے
خصوصی اقتصادی زونز صنعتی شعبےکی ترقی اور سرمایہ کاروں کی رغبت کے لیے جدید طرز پر تیار کیے گئے ہیں،خصوصی اقتصادی زونز کا بنیادی مقصد برآمدات کی صلاحیت میں اضافہ، تجارتی خسارے کو کم کرنا اور اقتصادی سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں وافر خام مال اور انفراسٹرکچر کی موجودگی صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔
خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد مغربی ممالک سمیت عالمی منڈی میں 3بلین صارفین تک براہ راست رسائی ہوگی،خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی سمیت 2028 ء تک پانچ لاکھ سے زائد نوکریاں متوقع ہیں۔
خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے عالمی برآمدات میں اضافے کے لیےمختلف تجارتی معاہدوں کے منفرد مواقع ہے،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سےصنعتی شعبے کی ترقی کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام کا سفر جاری ہے