پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست پر بات کرتے ہوئے ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کر لی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ عاقب جاوید نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا یہ نئی بات نہیں بھارت سے میگا ایونٹس میں ہمیشہ ہارتے آئے ہیں،ٹیم بہتر پرفارمنس نہیں دکھا سکی جب ضرورت نہ رہی تو چلا جاؤنگا ۔
بھارت کےخلاف میچ میں جذبات بھی ہوتے ہیں،جتنی قوم مایوس ہوئی اس سے بڑھ کرکھلاڑی بھی ہوئے، پاکستان اور بھارت کا میچ صرف کرکٹ نہیں ہوتی،بھارت کےخلاف اسکور 280ہوتا تو بہتر ہوتا،240 اور 280 کےاسکور میں بڑا فرق ہے،یہ بھارتی ٹیم بہت تجربہ کار ٹیم تھی،جس نے 150 میچ کھیلے ہیں،جبکہ پاکستان کے پاس زیادہ تر نوجوان کھلاڑی تھے جو پریشر میں اچھا نہیں کھیل سکے۔
مزید کہا انجریزکیوجہ سے ٹیم میں نئے کھلاڑی آئے،نیازی نےصرف ایک میچ کھیلا تھا،اُس کی ایک بھی اننگز بڑی نہیں،طیب طاہر نے زمبابوے اور جنوبی افریقا میں اچھا کھیلاتھا،صائم کی وجہ سےخوشدل کو لانا پڑا، وہی بہترین ریپلیسمنٹ تھے۔
پریس کانفرنس کےدوران صحافی نے عاقب جاوید سےسوال کیا کہ کیا آپ ٹیم سلیکشن سے مطمئن تھے۔ اس پرعاقب جاوید نے جواب دیا کہ مطمئن کبھی نہیں ہو سکتے