سیکیورٹی اداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کارڈ استعمال کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کر لیاہے جو کہ کسی اور کو جاری کیئے گئے کارڈز استعمال کر رہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے برآمد ہونے والے پی سی بی کارڈز انسایٹ سولوشن وینڈرز کو جاری کیئے گئے تھے ، جن افراد کو گرفتار ان میں سوہان کے جنید عباسی ، شاہزیب عباسی، پنڈورہ کے نفیس عباسی ، فوجی کالونی کے بلاول خان ، غفار خان بارہ کہو کے محمد علی ، پنڈورہ کے رئیس عباسی شامل ہیں ۔
پی سی بی کے سیکیورٹی افسر مذاہب الرحمن نے ان افراد کو اجازت دی ، محمد عرفان اسسٹنٹ مینجر ایڈمن بھی شامل ہیں، انسایٹ سولوشن کے ان افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا تھا ۔